نا ممکن سے ممکن کا سفر
نا ممکن سے ممکن کا سفر جناب عبد العزیز چودھری صاحب کی بڑی مقبول کتابوں میں سے ہے ۔یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے کامیابی کے طلب گار ہر انسان کو پڑھنا ضرور پڑھنا چاہئے ۔
بسا اوقات انسان اپنے آس پاس کے ماحول اور زندگی کے پریشانیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے مایوس ہو جاتا ہے اسے کچھ کرنے کا موڈ نہیں ہوتا ، وہ افسردہ اور پس مردہ ہو جاتا ہے ،زندگی جینے کا شوق ختم ہو جاتا ہے.
ایسے وقت حوصلہ کن الفاظ چند الفاظ کا آنکھوں کے سامنے آ جانا اور اسے پڑھ لینا یا سن لینا مایوسی کی چادر کو اتار دیتا ہے ، زندگی جینے کی خواہش دوبارہ پیدا ہوتی ہے ، مایوسیاں چھٹ جاتی ہے ،خوشیاں لوٹ آتی ہے ، ” نا ممکن سے ممکن کا سفر ” بھی اسی قسم کی ایک کتاب ہے
اس کتاب میں ان باہمت اور کامیاب ترین لوگوں کے حالات بیان کئے گئے ہیں جنہونے اپنی محرومیوں کو متاثر کن صلاحیتوں میں بدل کر دنیا کو حیران کر دیا۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد یہ یقین ہوتا ہیکہ اپاہج ہاتھ یا پاؤں یا بازو کا نہیں ہوتا بلکہ سوچ اپاہج ہوتو انسان کا سارا وجود اپاہج ہو جاتا ہے ۔
بہترین اسلوب میں لکھی گئی یہ کتاب مایوسی کو دور کرتی ہے ، جینے کی چاہ پیدا کرتی ہے اور کچھ کر دکھانے کی تمنا جگاتی ہے ، خوابیدہ آرزوؤں کو مہمیز لگاتی ہے